27 فروری 2021 - 14:00
ایران اگلے دو سالوں میں بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا

قدسی نے کہا کہ فی الحال ملک میں سب سے زیادہ درآمد شدہ بیجوں کا تعلق سبزیوں اور ہربل مصنوعات کے بیج سے ہے اور ہم نے رواں شمسی سال کے آخر تک اس شعبے میں 20 فیصد کے بیجوں کی تیاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت زراعت کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ ہم علم پر مبنی کمپنیوں کے تعاون سے اگلے 2 سالوں تک مختلف بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار، "محمد رضا قدسی" نے ہفتے کے روز صوبے یزد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ملک میں مختلف بیجوں کی پیداوار سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں مختلف اناج کے بیجوں کی تیاری میں خود کفیل ہوگئے ہیں اور اگلے شمسی سال کے موسم بہار میں ہم ریپسیڈ بیجوں سمیت ہائبرڈ بیج کی تیاری میں خود کفیل ہوں گے۔

قدسی نے کہا کہ فی الحال ملک میں سب سے زیادہ درآمد شدہ بیجوں کا تعلق سبزیوں اور ہربل مصنوعات کے بیج سے ہے اور ہم نے رواں شمسی سال کے آخر تک اس شعبے میں 20 فیصد کے بیجوں کی تیاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں 10 مختلف قسم بیجوں کی تیاری ہوگئی ہے اور یہ اگلے سال تک پرڈیوسروں کو دستیاب ہوں گے۔

قدسی نے ایران کے مختلف شعبوں بالخصوص زارعت کے شعبے پر امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کے پیش نظر اس حوالے سے ملک میں سائنسی اور جدید طریقوں سے مختلف زرعی مصنوعات کی پیداور میں ترقی کو سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲